سیوریج سسٹم ناکام شہری شدید پریشان لیگی ایم پی اے بھی رفو چکر عوام لاوارث

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کاہنہ امیر کالونی سیوریج کے پانی سے زندگی مفلوج مقامی سیاسی شخصیات نے علاقہ لاواث چھوڑ دیا
صواآصل (یو این پی)کاہنہ کا علاقہ امیر کالونی سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا مقامی سیاسی شخصیات نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا شہری پریشان تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے مرکزی علاقہ امیر کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کی بندش نے شہریوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے شہری گلیوں میں پیدل چلنے سے قاصر ہو چکے ہیں کاہنہ کا علاقہ امیر کالونی پی پی 165ہے جسکے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر ہیں اور این اے 132ہے جسکے ایم این اے ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیں لیکن افسوس کہ امیر کالونی میں ہونے والے سیوریج کے مسائل کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں ن لیگی ایم پی اے الیکشن میں بننے کے بعد رفو چکر ہو گیا اور آج تک علاقہ میں نہیں آیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں نمودار ہونے والے لٹیروں کا عوام اصل چہرہ جان چکی ہے اگر امیر کالونی میں سیوریج کا کام نہ گیا گیا تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy