پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتان منتقل کرنے کا باقاعدہ اعلان

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

ملتان(یواین پی) پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان منتقل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔سیریز میں شامل تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے، سیریز میں شرکت کے لیے مہمان سکواڈ 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گا۔اسلام آباد پہنچنے پر مہمان سکواڈ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا، قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک لاہور میں لگایا جائے گا، قومی سکواڈ پانچ جون کو ملتان پہنچے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog