تین سو سولہ متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی ظفر اقبال

Published on June 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 16505کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2879 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 11080غیر متعلقہ اورمس کالز، 2456 معلوماتی ،59رونگ کالزاور 32فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب93کالز فی دن ہے۔2879ایمرجنسیز میں780روڈ ٹریفک حادثات، 1698 میڈیکل، 63آگ لگنے کے واقعات ،109کرائم ، 5 ڈوبنے کے واقعات اور224 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 780روڈ ٹریفک حادثات میں838افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ177 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 652متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 63 واقعات ہوئے جن میں 11کمرشل ایریا ، 21رہایشی علاقے جبکہ 31 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی بڑی وجوہات شارٹ سرکٹ اور لاپرواہی ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میںریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 49ملینز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا اور آگ لگنے کے واقعات میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مئی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 496مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے منتقل کیا گیا ۔ 235مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ261افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میںدوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes