اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے محبت کرنیوالوں پرعطا ئیں ہوتی ہیں صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ یوم سیدالسادات غو ث الاعظم جیلانی ؓ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے محبت اوروفاکرنیوالوں پرعطا ئیں ہوتی ہیں اس لئے تمام سلاسل طریقت برحق ہیں اورحضورسیدنا غو ث الاعظم جیلانی ؓ قیامت تک آنیوالے فقراء اوراولیاء اللہ کے سردارہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اصل علم علم معرفت ،علم لدنی ہے جوصرف اللہ والوں کی بارگاہ اقدس سے عطا ہوتے ہیں،اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک رسائی کاصرف ایک ہی حل ہے کہ اہل نظر ،باخبراورباطنی علم رکھنے والے فقراء کی سنگت اختیا رکی جائے،یہی وہ برگزیدہ مومنین اورواصلین حق مقربین اولیاء اللہ ہیں جن کو علم لدنی عطا ہوتاہے ۔واصلین حق مومنین مقربین کاعلم عین حق ہوتاہے اورظاہری علماء کتابوں سے ڈھونڈ کربتاتے ہیں اس لئے اس میں غلطی اورگمراہی کااندیشہ ہوسکتاہے لیکن فقراء کی سنگت سے ہدایت عطاہوتی ہے اورصراط مستقیم عطا ہوتاہے،کامل عقیدہ صرف واصلین حق،مومن مقربین فقراء سے ہی عطاہوتاہے اوریہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عطا ہوتی ہے،جس کوسچا عقیدہ عطا ہوجائے۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی اورشرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے ، سیدناغوث الاعظم جیلانی ؓ کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے آستانہ عالیہ لاثانیہ پرپوراماہ مبارک لنگر شریف جاری وساری رہیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes