گرانفروشی ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر معاشرتی ناسور ہیں زاہد پرویز وڑائچ

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ گرانفروشی ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر معاشرتی ناسور ہیں یہ کسی رعائیت اور ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو ان استحصالی عناصر سے بچانا ہے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکمے اور پرائس مجسٹریٹس اس سلسلہ میں آخری حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف بازاروں مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تحصیل دیپالپور میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر زئی ایگری کمپلیکس کے مالک کو 50 روپے جرمانہ جبکہ راجپوت ٹریڈرز کے ملک کو جرمانہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا اور دوکان کو بھی سیل کر دیا گیا بعد ازاں انہوں نے سٹی مال اور کیش اینڈ کیری سٹور دیپالپور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا انہوں نے آٹا چینی،دالوں،گھی، چاول اور دیگر اشیاء کے وزن اور نرخ بھی چیک کئے انہوں نے کم وزن اور ناقص میٹریل پر فروخت کرنے پر کیش اینڈ کیری سٹور کو 50 ہزار روپے اور سٹی مال کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اچانک دورے کر رہا ہوں اور پرائس مجسٹریٹس بھی گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اور انتظامی اقدامات برو ئے کار لائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题