سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل سے دستبردار

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

5
میڈرڈ ۔۔۔ امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس میں ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔ روم ماسٹرز میں بھی حصہ نہیں لیں گی۔ سپین میں جاری میڈرڈ اوپن کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا سے تھا لیکن سرینا ولیمز انجری مسائل کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے وہ میچ سے دستبردار ہو گئیں اور پیٹرا کویٹووا واک اوور ملتے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سرینا ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث میڈرڈ اوپن کوارٹر فائنل سے باہر ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم میری توجہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس پر مرکوز ہے اور میں اب مکمل فٹنس کے ساتھہ ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ فرنچ اوپن ٹینس قریب ہے اسلئے میں روم ماسٹر میں شرکت کر کے کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتی جس پر وہ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ سرینا ولیمز اس سے قبل دو بار میڈرڈ اوپن ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور انہوں نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے روم ماسٹرز میں ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes