ڈی سی او ضلع راولپنڈی کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ ،صفائی اور دیگر معاملات پر اظہار اطمینان

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

PIC DCO DIST RAWALPINDI TAXILA
ٹیکسلا( یو این پی) ڈی سی او ضلع راولپنڈی کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ ،صفائی اور دیگر معاملات پر اظہار اطمینان، نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور اسے جلد محکمہ صحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر ساجد ظفر ڈال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کا اچانک دورہ کیاسول ہسپتال میں روز مرہ معمولات بہتر انداز میں چل رہے تھے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف حاضر تھا اور صفائی کے بھی بہتر انتظامات پائے گئے انھوں نے نہ صرف مریضوں کے وارڈز کا دورہ کیا بلکہ میڈیکل اسٹور اور او پی ڈی میں مریضوں سے دوائیوں کی دستیابی کے علاوہ علاج معالجے کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی جبکہ سول ہسپتال ایڈمنسٹریشن کے امور کو اطمینان بخش پایا، اس موقع ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگ برانچ کو ہدایت کی کہ نوتعمیر بلڈنگ محکمہ صحت کے حوالے کی جائے ،اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر محمد شاہد نے انھیں مفصل بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر ٹی او تحصیل ایڈمنسٹریشن عثمان،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ملک ارشد، چوہدری محمد سلیم، بھی موجود تھے،ڈی سی او نے ڈینگی مکاؤ مہم کو مزید تیز کرنے اور عوام میں اس ضمن میں شعور بیدار کرنے کی خصوصی ہدائت کی ،ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی انھوں نے خصوصی ہدایات جاری کیں جبکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں، ڈی سی او نے سول ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog