اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے۔ قاری عتیق الرحمان

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

لاہور(یو این پی)معروف روحانی مبلغ قاری عتیق الرحمان نے حافظ عدیل احمدکے ہمراہ ایک نجی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے۔ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے۔ بطور مسلمان ہمیں حقوق العباد کا خیال لازمی رکھنا چاہیے۔ اس میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ ان گنت درود اور سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آپکی آل اولاد پرمسائل اور غیر متوقع نتائج تو زندگی کا حصہ ہیں،انسان کو ناامید کسی صورت نہیں ہونا چاہئے کیونکہ رات کے بعد دن نے تو آنا ہی ہے،انہوں نے کہا کہ جولوگ کسی بھی وجہ سے زندگی میں رک گئے ہیں میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ ہم سب کی زندگی میں ایسے حادثے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گرا دیتے ہیں توڑ دیتے ہیں،ہمیں لگتا ہے ہم برے ہیں، ہم بد قسمت ہیں، تبھی ہم خود سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں، ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، زندگی جہنم ہو جاتی ہے،مگر آج میں ہر ٹوٹے دل، ہارے ہوئے،تھکے ہوئے سے مخاطب ہوں کہ خود کو پہچانو، تم کون ہو،تمہارا مقصد کیا ہے، اللہ نے تمہیں کیوں بھیجا ہے، زمین پر موجود ایک درخت،ایک پہاڑ،ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے، تو تم بے مقصد نہیں ہو سکتے، خود کی تلاش میں نکلو،اپنے دل میں جھانکو، سجدوں میں ڈھونڈو، رات کے اندھیرے میں ہاتھ اٹھاو،جب تم میں خود کو جاننے کی طلب ہو گی تو اللہ تمہارے دل میں تمہارا مقصد ڈال دے گا، تمہارے پاس گاڑی نہیں ہے تو دیکھو کسی کے پاس سائیکل بھی نہیں ہے، تمہارے پاس بڑا گھر نہیں ہے توکوئی فٹ پاتھ پر سو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy