پی پی کی سیاست کا محور صرف سندھ کی سیاست رہ گئی ہے۔شاہ محمود

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

ملتان(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نظریاتی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ پی پی پنجاب میں لا تعلق ہو چکی ہے۔ کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی کاوجود نہیں۔ پی پی کی سیاست کا محور صرف سندھ کی سیاست رہ گئی ہے۔ آئندہ انتخابات میں پی پی کو سندھ میں بھی سرپرائز دیں گے۔ پنجاب میں زرداری صاحب نے پی پی کو ن لیگ میں سرینڈر کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پنجاب کی 20نشستوں پر پی پی کا کوئی امیدوار دیکھائی نہیں دے رہا۔ ملتان کے ضمنی انتخاب میں گیلانی صاحب اور ان کے صاحبزادے میری محبت میں ن لیگ کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ گیلانی نے نواز شریف سے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنے اور اپنے صاحبزادوں کیلئے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بھیک مانگی کہ ان کے مقابلے میں ن لیگ اپنا امیدوار نہ لائے۔پی پین لیگ اکیلے اکیلے تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔دونوں جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes