انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہ کیا جائے زاہد پرویز وڑائچ

Published on July 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

متعلقہ سرکاری افسران فیلڈ میں انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کوششیں جاری رکھیں
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے احتیاط،ذمہ دارانہ رویہ اور سرکاری محکموں کی کاوشیں نتیجہ خیز ہو رہی ہیں ہمیں خود بھی احتیاط کرنا ہے اورلوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور انہیں جرمانہ کیا جائے جو دکاندار اور کاروباری مارکیٹیں انسدا دڈینگی ایس ا وپیز پر عمل در آمد نہ کریں ان دکانوں کو سیل کر دیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسران فیلڈ میں انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے لگاتار کوششیں جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع میں ڈینگی کا کوئی مقامی مریض نہ ہے ضلع میں 1ہزار 588افراد پر مشتمل ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہی ہیں اور تمام کاروائی کو متعلقہ ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے ہدائیت کی کہ تمام محکموں کے افسران ڈینگی ویجیلنس رپورٹ کو 24گھنٹے کے اندر اندر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کروائیں دفاتر اور فیلڈ دفاتر میں ہاؤس کیپنگ پر توجہ دی جائے اور جو سرکاری محکمے ڈینگی کاروائیوں سے متعلق اعداد و شمار بروقت جمع نہ کروائیں ان کی جواب طلبی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل در آمد اور محکموں کا ذمہ دارانہ کردار ہی لوگوں کے لئے آسانی اور سہولت کا باعث ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme