مسلم لیگ ق کے دس رکنی وفد کاچوہدری احسان اللہ چیمہ کی قیادت میں رمضان بازار کا دورہ

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

Brw1
بورے والا (یواین پی)مسلم لیگ ق کے دس رکنی وفد نے چوہدری احسان اللہ چیمہ کی قیادت میں رمضان بازار کا دورہ کیاجس میں انہوں نے اشیاء کے معیار اور نرخوں پر اظہار برہمی کیا ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر احسان اللہ چیمہ کی زیر قیادت مسلم لیگ ق کے دس رکنی وفد نے رمضان بازار کا دورہ کیا ضلعی صدر مسلم لیگ ق چوہدری احسان اللہ چیمہ نے اشیاء کی زائد نرخوں میں فروخت اور معیار اور کوالٹی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میاں بردران کے عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے وعدے صرف اشتہارات تک محدود میں جبکہ رمضان بازار میں اشیاء کے ریٹ عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں اور معیار مارکیٹ سے کم ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا وفد روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار کا دورہ کرے گا اور اگر اشیاء کا معیار اور کوالٹی ٹھیک نہ کیا گیا اور ریٹس میں کمی کے دعوے پر بھی عمل درآمد نہ کروایا گیا تو مسلم لیگ ق حکومت کے خلاف دھرنا دے گی اقتدار کی خاطر عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے میاں برادران نے عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عمران صدیقی اور مسلم لیگ ق کے کارکن بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes