پاکستان کو غلام بنانے کیلئے کرپٹ عناصر مسلط کیے گئے ہیں عمران خان

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے 22کروڑ عوام کی توہین اور کیا ہو سکتی ہے کہ یہاں مجرموں کو اقتدار پر مسلط کر دیا گیا ہے پاکستان کو غلام بنانے کیلئے کرپٹ عناصر مسلط کیے گئے ہیں امریکہ میں ضمانت پر ہونے والے شخص کو چپڑاسی بھی نہیں بھرتی کیا جاتا مگر پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم اور حمزہ کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 50فیصد سے زائد لوگ ضمانتوں پر ہیں آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری، رانا ثناءاللہ قاتل ہے شہباز شریف اینڈ کمپنی نے 1100ارب روپے کی کرپشن کی اگر یہی پیسہ پاکستان کو مل جاتا تو ملک میں بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمت کم ہو سکتی تھی،ضمنی انتخابات الیکشن نہیں بلکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے اس وقت ملک میں دو نظریوں کو مقابلہ ہے ایک قومی نظریہ ہے جس کے تحت قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے پاکستان بناتے وقت جو نعرہ دیا تھا وہ کلمہ طیبہ تھا جہاں طاقتور اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہونا تھا مگر پاکستان میں غریب کیلئے اور امیر کیلئے اور قانون بنا جس کی وجہ سے پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف چلا گیا دوسرا نظریہ مال بنا¶ اور کرپشن ہے یہ لوگ اللہ کے سامنے جھکنے کی بجائے پیسوں کے بتوں کی پوجا کرتے ہیں چوری کا پیسہ بچانے کیلئے سازش میں شریک ہو کر این آر او لے رہے ہیں کرپٹ عناصر اپنے پیسے کو بچانے کیلئے اسرائیل کو بھی تسلیم کرلیں گے اور کشمیریوں کی جدوجہد قربانیوں کو بھی نظر انداز کرنے کیلئے تیارہے ان خیالات کااظہارانہوں نے شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں حلقہ پی پی 140 کے امیدوار چودھری خرم شہزاد ورک،ضلعی صدر کنور عمران سعید،الحاج ملک اسلم بلوچ کے ہمراہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں مسلم لیگ (ن)کے سابق سٹی صدر چودھری طیاب راشد سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیرحماد اظہر،صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد،بریگیڈئیر (ر) راحت امان اللہ ایم این اے،سابق رکن قومی اسمبلی چودھری سعید ورک،رکن قومی اسمبلی چودھری خرم منور منج،میاں افضال حیدر، ٹکٹ ہولڈر چودھری علی اصغر منڈا،ڈاکٹر اسلم خان شیروانی،حاجی ارشد ورک،رانا عباس علی خاں، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ،پیر ارشدہاشمی، مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چودھری شکیل عطاءاللہ ورک، چودھری اویس عمر ورک، حاجی غلام نبی ورک، چودھری وقاص محمود مان،حاجی اقبال شیخ،حافظ محمد یحییٰ،چودھری شفقت محمود،دا¶د گل سمیت ارکان صوبائی اسمبلی شاہکوٹ سے میاں عاطف، خان شیر اکبر خان،خرم اعجا ز چٹھہ،عمر آفتاب ڈھلوں سمیت دیگرنے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان میں 400ڈرون حملے کیے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی ہمارے پاکستانیوں کو ان ڈرون حملوں میں مارا گیا مگر زرداری اور نواز شریف کے منہ سے ایک بات بھی نہیں نکلی کیونکہ ان کے پیسے مغربی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں یہ صرف اپنے مفادات کی بات کرتے ہے ملک کیلئے مفادات کیلئے کھڑے نہیں ہونگے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان خودمختار ملک نہیں بن سکتا انہوں نے کہاکہ میری کسی سے دشمنی نہیں میں سب سے دوستی چاہتا ہو ں مگر غلامی نہیں چاہتا امریکہ کی غلامی میں رہ کر پاکستان ترقی کی طرف نہیں جا سکتا انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی اس لئے نہیں ہو سکتی کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں ایک لاکھ کشمیر یوں نے جدوجہد آزادی میں اپنے جان کی قربانی دی عمران خان نے کہاکہ امریکہ روس جانے سے روکتا ہے جبکہ بھارت جو امریکہ کا اتحادی بھی ہے وہ روس سے 30سے 40فیصد کم ریٹ پر پٹرول ڈیزل وغرہ حاصل کررہاہے بھارت کے سیاستدان اپنے عوام کی خدمت کرتے ہیں جبکہ ہمارا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتاہے کہ روس ہمیں بتائے کہ وہ تیل کس قیمت پر دے گا یہ بے شرم آدمی ہے ان کی امریکہ کا نام سن کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں عمران خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہیں میری 26سالہ سیاسی جدوجہد میں پہلے بہت کم لوگ تھے جوں جوں قافلہ بڑھتا گیا لوگ شامل ہوتے گئے اب پاکستان تحریک انصاف گلگت،سندھ،بلوچستان،خیبر کے پی کے،پنجاب سمیت پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہیں انہوں نے آئی جی،چیف سیکرٹری پنجاب اور انتظامیہ کو سخت وارننگ دی کہ وہ ضمنی انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اس لئے میں نے لگایا تھا کہ وہ ایماندا ر آدمی ہے مگر وہ حمزہ ککڑی کہ کہنے پر انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں تحریک انصاف کے افراد پر جھوٹی ایف آئی آر اور انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے انہوں نے کہاکہ میں پیغام دینا چاہتا ہوں جتنا مرضی ظلم کرلے اس حقیقی آزادی کی جنگ میں پوری قوم شامل ہو چکی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سچ بولنے پر صحافیوں پر بھی مقدمات درج کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ 25مئی کو خواتین اور لوگوں پر تشدد کیا گیا کان کھول کر سن لو ہم نے ہر پولیس والے کا نام نوٹ کیا ہوا ہے ان کا مکمل احتساب کیا جائے گا انہوں نے شیخوپورہ کے عوام کو کہا کہ وہ گھر گھر گلی گلی جا کر حقیقی آزادی کا پیغام دیں اور 17جولائی کو بلے پر مہر لگائے عمران خان نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ن لیگ ووٹروں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں ووٹروں کو چاہئے کہ وہ پیسے ان سے لے اور ٹھپہ بلے پر لگائے اور لوٹا کریسی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں انہوں نے کہاکہ خرم شہزاد ورک آپ کو مبارک ہو کہ آپ الیکشن جیت چکے ہیں شدید گرمی اور جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے مگر شیخوپورہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ جلسہ گاہ میں آئے یہ جنون ہے جس کو کرپٹ افراد ختم نہیں کر سکتے شیخوپورہ کی ٹیم خراج تحسین کے قابل ہے جنہوں نے حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes