اصل میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی پر ہمارا احتجاج بھی ٹھیک تھا پی ٹی آئی کا بھی صحیح ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ روس یوکرین کی جنگ ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، قرضوں کا بوجھ بڑھا، مہنگائی ہوئی اس کے علاوہ دوسرے پہلو بھی تھے، کیونکہ یہ آدمی سیاستدان نہیں ہے، کوئی سیاستدان نہیں کہتا میں اپنی مخالف جماعت کو نہیں چھوڑوں گا، میں مرنے تک ان کو چھوڑوں گا نہیں۔کیا پارلیمانی اور جمہوری نظام میں یہ ممکن ہے، کیا اس طرح سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے،انہوں نے انتظام کیا تھا کہ ریٹائرڈ سیشن ججز کو ہائیکورٹ کے جج کے برابر مراعات دینی تھیں، ان ریٹائرڈ ججز کو چن چن کر عدالتوں میں لگا کر ن لیگ اور مخالفین کو سزائیں دینی تھیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے ایسے حالات بنائے گئے جس کی 70سالوں میں مثال نہیں ملتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes