وفاق سے بھی حکومت کا بہت جلد صفایا ہونے والا ہے سینیٹرکامل علی آغا

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

پی ڈی ایم کے سازشی بیانیے کے بعد ہماری فتوحات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی
لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، سپیکر اورڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابیاں ورکرز کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ،پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وفاق سے بھی حکومت کا بہت جلد صفایا ہونے والا ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو راستے سے ہٹانے کی سازش کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی ختم کی، پی ڈی ایم کے سازشی بیانیے کے بعد ہماری فتوحات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy