پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کبھی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا، پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے خون سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو چلا رہے ہیں، ان کی یہ جد وجہد کامیاب ہوگی۔جمعہ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے حق پر ایک اور ضرب لگائی تھی، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے خون سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو چلا رہے ہیں، ان کی آزادی کی جد وجہد کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان پوری امت کی امیدوں کا مرکز ہے۔ہم نبی کی ناموسؐ پر مر مٹنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ اور کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اور یہ ہمارے ایک منفرد مقام ہے۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے سے امت مسلمہ میں استحکام کا احساس پیدا ہوا۔دنیا میں مسلمان کہیں پر بھی مشکل کا شکار ہوں تو پہلا ردعمل پاکستان کی طرف سے ہی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے تعصب نے ثابت کیا کہ دو قومی نظریہ درست تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes