فیصل آباد، 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published on August 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادمیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے جبکہ 28 اگست تک محکمہ صحت کی4869 ٹیمیں 5سال تک کی عمر کے تقریباً15لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ اس سلسلہ میں ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد سمیت ڈویژن بھرمیں انسدادپولیومہم کو100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جائیں اور 5سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے انہیں حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔ڈویژنل کمشنر نے انسدادپولیومہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے ٹاسک تفویض کئے اور کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی۔دریں اثناڈپٹی کمشنرفیصل آبادعمران حامد شیخ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اسلئے والدین ذمہ داری کا ثبوت دیکر تعاون جاری رکھیں اور5سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے 2قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جس میں ہم معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مہم7 روز پر محیط ہوگی۔انہوں نے گھر گھر جانے والی پولیو ٹیموں سے تعاون پر بھی زور دیا اور کہا کہ مہمان بچوں کو بھی کور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes