ٹھٹھہ،پولیس برسات متاثرین کی مدد کے لئے میدان عمل میں پیش پیش

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)پولیس برسات متاثرین کی مدد کے لئے میدان عمل میں پیش پیش
ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کی برسات متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع موصول ہونے پر ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی ہدایات پر ایس ایچ او کینجھر بمعہ اسٹاف نے رات کے وقت دریا سندھ جروار سونڈا بیلے میں پھنسے ہوئے چانگ اور ملاح قوم کے 40/50 فیملیز کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے نکالا گیا ہے مزید ریسکیو جاری ہے ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور قانون کی عملداری کیلئے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے، ٹھٹہ پولیس کہ افسران اور اہلکار متاثرہ علاقوں میں موقع پر موجود ہیں اس کے علاوہ کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے متاثرین کی جانب سے ٹھٹہ پولیس کی امدادی سرگرمیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور شکریہ ادا کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog