ہماری ترجیح سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو بانٹنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مرضی ہے انہیں جلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں اور الیکشن کے مطالبات کرتے رہیں، ہماری ترجیح سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو بانٹنا ہے۔ دنیا میں کوئی حکومت نہیں ہے جو اس پیمانے پر قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نقصان ہوا ہے، گلگت بلتستان میں بھی نقصان ہو رہا ہے، سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، جہاں ہر ضلع کو قدرتی آفت زدہ قرار دیا گیا، صرف ضلع لاڑکانہ میں 80 ہزار خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题