جونئیر لیڈرز کی تربیت ہی اعلیٰ کارکردگی کی ضمانت ہے، آرمی چیف

Published on May 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے جونئیرز لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جونئیر لیڈرز کی بہترین تربیت ہی اعلیٰ کارکردگی کی ضمانت ہے۔ اکیڈی میں فاٹا کے انسٹرکٹرز کو دیکھ کر آرمی چیف نے خوشی کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے موقع پر کمانڈنٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اکیڈمی میں تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ جونئیر لیڈرز کو ملک کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے، ان کی بہترین تربیت ہی اعلیٰ کارکردگی کی ضمانت ہے۔ آرمی چیف نے فیکلٹی کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر اکیڈمی کو جونیئر ملٹری لیڈرشپ کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس بنایا گیا ہے۔ اکیڈمی میں دیگر ممالک کے کیڈٹس کو بھی تربیت دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes