ڈی سی او وہاڑی کا بورے والہ سبزی منڈی کا دورہ ، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

DCO
بورے والا( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے بورے والا سبزی و فروٹ مارکیٹ کے اچانک معائنہ کے دوران غیر معیاری سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کی سرزنش کی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی سی جواد اکرم جب علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ بوریوالا میں پہنچے تو سیکیورٹی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا تو غیر معیاری کیمرے مطلوبہ نتائج کے حامل نہ پائے گئے منڈی میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص تھا جا بجا گندگی اور تعفن پھیلا ہوا تھا منڈی میں گدھا گاڑیوں کی بے ترتیبی سے گزرنا محال تھا منڈی میں سبزی و فروٹ لانے والے گروورز کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظام موجود نہ تھا جبکہ رجسٹر شکایات میں بھی صرف دو شکایات درج تھیں جن پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے مارکیٹ کمیٹی حکام کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی سرزنش کی اور انہیں تمام معاملات کو فوری درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ کسی بھی تحریری یا زبانی شکایت پر جرمانہ کی سزا دی جائے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے سبزی و فروٹ کی نیلامی اور ان کے معیار کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے بعدقیمتوں کا تعین کم سے کم حد تک رکھ کر کریں اور فوری ریٹ لسٹ جاری کریں منڈی کی پھڑ پر سبزی یا فروٹ فروخت کرنے والوں کو عام مارکیٹ سے کم قیمت پر سبزی اور پھل فروخت کرنے کا پابند کریں انہوں نے محکمہ لیبر کو منڈی میں اوزان اور باٹ چیک کرنے کا بھی حکم دیا ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد بھی اس دوران ہمراہ تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes