ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے، عمران خان

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

چشتیاں (یواین پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)والوں جتنی مرضی کوشش کر لو یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ اب نیا پلان بن رہا ہے، پتا چلا ہے ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی ایک اور سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں کی آفر اور مسٹر ایکس، مسٹر وائی ساتھ دھمکیاں دے رہے ہیں، پنجاب حکومت گرانے کی سازش کا مطلب لندن کا بھگوڑا واپس آ سکے۔چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کوسلام پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کا گڑھ چشتیاں نہیں لندن ہے، یہ پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہربھیجتے ہیں، ان کا سارا خاندان لندن میں ہے یہ کمائی کرنے پاکستان آتے ہیں۔ جب تک ملک میں انصاف قائم نہیں کریں گے خوشحال نہیں ہو سکتے، کفر کا نظام چل سکتا ناانصافی اور ظلم کا نظام کبھی نہیں چل سکتا، یہ وجہ ہے پاکستان اتنے وسائل کے باوجود ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes