ہمیں شجرکاری کو سب سے اولین فوقیت دینا ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ درخت زندگی کے خوبصورت تسلسل کے لئے بنیادی ضرورت اور کرہ ارض پر ہماری بقا کے لئے سب سے ضروری ہیں اب ہماری موسمیاتی تبدیلیاں جس انداز سے خطرنات صورت حال اختیار کر رہی ہیں اور ان کے اثرات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں ان کی روک تھام کے لئے درخت ہی آخری حل ہیں ہمیں شجرکاری کو سب سے اولین فوقیت دینا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ بائی پر ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں شجرکاری کے تسلسل کو آگے بڑھانے کے لئے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو حسنین خالد سنپال ،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت ،سی ای او ضلع کونسل ،ایس ڈی او فا ریسٹ افتخار حسین جنجوعہ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی وہ سرکاری محکموں کی مشاورت سے دفاتر اور ملحقہ سٹرکوں پر بھی شجرکاری کے لئے منصوبہ کو حتمی شکل دیں دفتر میں شجرکاری کو سب سے زیادہ اہمیت دیں پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes