محبت مصطفیﷺکو عام کرکے معاشرے میں بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکتا ہے۔ محمدطارق چودھری

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بلند اخلاق سے دلوں میں بھی محبت پیدا کردی اور انہیں راہ نجات دکھائی
لاہور(یو این پی)یوکے میں مقیم معروف پاکستانی محمدطارق چودھری (جسے کرونا وباءکے دوران کمیونٹی کی خدمت کرنے کی وجہ سے ملکہ، پارلیمنٹ، بی بی سی، ڈیلی ٹیلیگراف، دنیا نیوز اور دیگر کئی اداروں نے ہیرو قرار دیا تھا) نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاو ل ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا مہینہ ہے۔یہ ماہ مقدس ہمیں پیار محبت،رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے. انہوں نے کہاکہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرکے معاشرے میں بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکتا ہے۔ نبی کریم پوری کائنات کیلئے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن مبارک اور رحمتوں، برکتوں والا دن ہے جس کی بدولت دنیا سے جہالت اور کفر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور انسانیت کا بول بالا ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بلند اخلاق سے بدترین دشمنوں کے دلوں میں بھی محبت پیدا کردی اور انہیں راہ نجات دیکھائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار مکہ کی تمام تر نا انصافیوں، ظلم و زیادتی کے باوجود انہیں معاف کیا اور اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انسانوں بالخصوص خواتین، غلاموں، یتیموں، بیواوں اور مسکینوں کو ان کے حقوق دینے کا نہ صرف درس دیا بلکہ اپنے پاک کردار سے عملی نمونہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy