اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہے ظہیر لیاقت بیگ

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تاجروں کا تعاون معاملات کی بہتری میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا ضلع میں دیگر شہروں سے آنےو الی اشیائے خورونوش اور اس کی ضلع بھر میں رسد و طلب کی مساوی تقسیم اور مناسب قیمتوں پر فروخت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی از سر نو قیمتیں مقرر کرنے کے لئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تحصیل اور مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں اشیائے ضروریہ چنا سفید موٹا 285روپے کلو،چنا سفید باریک 270روپے کلو،چنا سیاہ موٹا 220روپے کلو،چنا سیاہ باریک210روپے کلو،دال چنا موٹی 230روپے کلو،دال چنا باریک 220روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 220روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی 320روپے کلو،دال مسور موٹی 230روپے کلو، کلو،بیسن 240روپے کلو،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 240روپے کلو،چاول اری 80روپے کلو،دودھ105روپے کلو،دہی115روپے کلو،گوشت چھوٹا 1050روپے کلو،گوشت بڑا600روپے کلو،تندوری روٹی 100گرام 12روپے ،نان سادہ 120گرام15روپے کی قیمتیں مقرر کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog