کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

Published on October 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

عمر اکمل نے آخری مرتبہ 2019 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی
لاہور(یواین پی) کرکٹرعمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں اسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题