پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائیاں

Published on October 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ کمان اور ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ بچیکی فیصل آباد کے عمران خان اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ڈکیتی کی وردات کو ناکام بناتے ہوئے ڈکیت گینگ کے02کس ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے 01پسٹل 30بور اور گولیاں جبکہ 02موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں جن کے خلاف تھانہ لونڈیانوالہ میں مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ کنجوانی کےحق نواز اے ایس آئینے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزم ولد محمد جاوید ولدمحمد رمضان سے01 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔پٹرولنگ پوسٹ امین پور بائی پاس کے سب انسپکٹر محمد شاہد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ ٹیمز کی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy