طالبہ مدیحہ نے ماسٹر آف سائنس ان میتھس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

Published on May 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

Bannu UST pic
بنوں (یواین پی) طالبہ مدیحہ حکمت کا اعزاز ،ماسٹر آف سائنس ان میتھس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے زیر اہتمام ماسٹر آف سائنس ان میتھس کے سالانہ امتحان کے نتائج کے مطابق گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کی طالبہ مدیحہ حکمت ولد حکمت اللہ خان سکنہ کوٹکہ شیرزاد داخلی بازار احمد خان نے 2200نمبر ات میں سے 2025نمبر لے کر فرسٹ ڈویژن حاصل کرکے پوری یونیورسٹی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کی حقدار بنی طالبہ کو گولڈ میڈل یونیورسٹی کا نوکیشن کی تقریب میں دیا جائیگا مدیحہ حکمت نے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی بہتر راہنمائی اپنی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کو قرار دیا ہے طالبہ نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے میٹرک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی اور تعلیمی بورڈ بنوں سے ایف ایس سی امتحان میں بھی پہلی پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes