پولیس بلڈنگز کے تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گاسید پیر محمد شاہ

Published on November 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حميدچنڈ) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی پی حیدر آباد رینج جناب سید پیر محمد شاہ صاحب کو ٹھٹہ آمد پر پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں ٹھٹہ پولیس کے چاک اور چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب سید پیر محمد شاہ نے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس کے علاوہ کرائم سین یونٹ کا دورہ کیا اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر ہاسپیٹل کا دورہ کیا وہاں موجود ڈاکٹرز و اسٹاف سے معلومات حاصل کی بعد ازاں رسورس مینیجمینٹ سسٹم کا جائزہ لیا وہاں موجود عملے سے معلومات حاصل کی اور رکارڈ مینٹین رکھنے اور صفائی ستھرائی رکھنے پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج صاحب کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب سید پیر محمد شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں پولیس بلڈنگس کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیا ہے، آج پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں زیر تعمیر مال خانے کی بلڈنگ سائٹ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بلڈنگس کے تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد رینج میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme