فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ 11دسمبرسے شروع ہوگا

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشنز فیصل آباد کے زیر اہتمام ون ڈے فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ 11دسمبر صبح 10سے شام 5بجے تک الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک ستیانہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔فیصل آبادکبڈی ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد طیب گیلانی نے بتایاکہ اس ون ڈے کبڈی ٹورنا منٹ میں مجموعی طور پر 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں پہلا انعام 60ہزار بمعہ ٹرافی اور دوسرا انعام 40ہزار روپے بمعہ ٹرافی تقسیم کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں شامل ہونیوالی ہر ٹیم کو 10ہزار روپے (فائنل کے علاوہ)ٹی اے الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ کبڈی ٹورنا منٹ میں کمیٹی کی طرف سے شرائط و ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے گا جن میں سے تمام ٹیموں میں انٹر نیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ویلیج سسٹم پلس 2 اوپن پراعتراض کی صورت میں کھلاڑی کا اصل قومی شناختی کارڈ یا زمین کی فرد چیک کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ کسی کھلاڑی پراعتراض کی صورت میں گراؤنڈ میں حلف نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں شامل کھلاڑیوں کے اپنے جسم پر تیل یا بام گریس لگانے پر مکمل پابندی ہو گی نیزاگر اس میں کوئی کھلاڑی ملوث پایا گیا تو مخالف ٹیم کو 3پوائنٹ دیئے جائیں گے جبکہ ڈراز ٹورنا منٹ کمیٹی ڈالے گی۔انہوں نے بتایاکہ اسی طرح اگر ٹورنا منٹ کے دوران کوئی ٹیم لڑائی جھگڑے میں ملوث پائی گئی تو اسے ٹورنا منٹ سے خارج کر دیا جائے گاجبکہ ریفریز کا فیصلہ حتمی ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ بیسٹ ریڈ اور بیسٹ جا پھی کیلئے خصوصی انعامات بھی ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ ٹورنا منٹ کمیٹی موسم کے لحاظ سے تاریخ اور وقت تبدیل کرنے کی مجاز ہوگی جبکہ ٹورنا منٹ میں شائقین کا داخلہ فری ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog