اساتذہ نے افر اڈرز نہ ملنے پر احتجاج،قومی شاہرہ پر دھرنا،ٹریفک معطل

Published on December 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)ٹھٹہ میں درجنوں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے افر اڈرز نہ ملنے کے خلاف مکلی بائی پاس پر کراچی ٹھٹہ بدین قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی جس کے باعث گاڑیوں کی دو اطراف لمبی قطاریں لگ گی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مطاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بنیرز اٹھائے ہوئےتھے اور سخت نعرے بازی کی احتجاج۔کے باعث تین گھنٹے تک شاہراہ بلاک رہی مظاہرین اساتذہ کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر اپنے من پسند کو افر ادرز جاری کئے گئے ااور ہمیں ایک ماہ تک ٹرینگ دینے کے بعد اب آفر آڈرز جاری نھیں کئے جارہیں جو ناا نصافی ہے مظاہرین کا کہبا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا دوسری جانب پولیس انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تاہم مطاہرین نے ان کی بات مانے سے انکار کردیا. بعدازں تین گھنٹے کے بعد سابوق ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی نے انصاف یقین دہانی کے بعد مطاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题