علیمہ خان کو بقیہ ٹیکس کی واپسی کیلئے 7 فروری تک مہلت

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دبئی فلیٹس پر بقیہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے ایف بی آر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری تک کی مہلت دے دی۔ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری مکمل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اگر 7 فروری تک ٹیکس ادا نہ کیا تو انکے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل علیمہ خان نے ایف بی آر کو 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی تھی اور بقیہ ٹیکس 2 کروڑ 21لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر سے 21جنوری تک مہلت مانگی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے 2 کروڑ 21لاکھ روپے کی قسطوں میں ادائیگی کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو درخواست بھی دی تھی۔ذرائع کے مطابق اقساط کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا، جس پر ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 6 سو روپے عائد کئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25 فیصد ادا کر دیا تھا، جبکہ بقیہ ٹیکس کی ادائیگی مقرر کردہ تاریخ گزر جانے کے بعد بھی نہ کی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب علیمہ خان نے 7 فروری تک ٹیکس ادا نہ کیا تو اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری مکمل کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog