گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی36 ویں برسی(آج) منائی جارہی ہے

Published on December 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

استاد چھوٹے غلام علی خان کو حکومت پاکستان نے 1985میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا
فیصل آباد (یواین پی) پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی36 ویں برسی(آج) 29 دسمبرجمعرات کو منائی جارہی ہے۔استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقارگھرانے سے تھا جہاں وہ 1910میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی۔استاد چھوٹے غلام علی خان خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔وہ ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے موسیقی کی تربیت کے لئے ایک اکیڈمی قائم کی تھی۔ ان کے شاگردوں میں شاہدہ پروین اور بدرالزماں، قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔استاد چھوٹے غلام علی خان کو حکومت پاکستان نے 1985میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 29 دسمبر 1986کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme