سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

Published on July 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزارت داخلہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔وزرات داخلہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ کے حکم پرآصف زرداری اور فریال تالپورکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو الیکشن تک دونوں شخصیات کو نہ بلانے کی ہدایت کی جبکہ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے نجی بینک سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا اور اس حوالے سے انہیں پوچھ گچھ کےلئے طلب بھی کیا گیا تھا تاہم دونوں شخصیات کے وکلاءایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog