گزشتہ سال 32705 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 32678 افراد کو سروسز فراہم کیں آفیسر ظفر اقبال

Published on January 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلے ہو یا آگ، ریسکیو 1122 ہر دم تیار کے ماٹو سے کام کرنے والے ادارے نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو 32705 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 7949 روڈ ٹریفک حادثات، 20213 میڈیکل ایمرجنسیز، 454 فائر ایمرجنسیز، 1104 کرائم ایمرجنسیز، 11 ڈوبنے کی، 02 عمارتوں کے گرنے اور 2972 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 32678 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 5092 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 26476 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1110 افراد موقع پر جانبحق ہوئے۔ روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد کی تعداد 8609 ہے۔جن میں 123 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے۔ 6324 شدید زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 2162 متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ضلع بھر میں 454 آگ لگنے کے واقعات پربروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 430 ملینزکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ آگ لگنے کے واقعات میں 31 متاثرین شامل ہیں جن میں 28 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 افرادکو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو1122 نے ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا۔ گزشتہ سال پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 5709 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 2733 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ2976 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا سکیں کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے، اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے سکولز و کالجز، یونین کونسلز میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2023 میں دیہات اور بستیوں کی حد تک تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس اور سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لئیے تیار ہے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog