مردم شماری کے سلسلہ میں ضلع میں جاری ٹریننگ کو احسن انداز میں آگے بڑھایا جائے عرفان علی کاٹھیا

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مردم شماری کے سلسلہ میں ضلع میں جاری ٹریننگ کو احسن انداز میں آگے بڑھایا جائے ماسٹر ٹرینر ز مردم شماری کے لئے متعین عملہ کی تربیت اور رہنمائی کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں مردم شماری ایک انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے جس کے لئے فول پروف انتظامات اور اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج میں قائم ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ماسٹر ٹرینر ز سے مردم شماری کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات اور محکمانہ اقدامات سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے حکومت آبادی سمیت دیگر متعلقہ معلومات کے صیح اور درست اعداد شمار حاصل ہوں گے مردم شماری کے یہ نتائج مستقبل کی منصوبہ بندی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے اہداف مقرر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے عملہ پر زور دیا کہ وہ تربیتی سیشن کے دوران دلچسپی سے ٹریننگ حاصل کریں تاکہ مردم شماری کا فریضہ احسن انداز سے سر انجام دے سکیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری عبد الجبار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog