سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

33
سری نگر(یوا ین پی)مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آزادی پسند رہنماوں نے جمعرات کے روز حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کے گھر ایک اجلاس میں شرکت کرنی تھی ۔ میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک اجلاس میں شرکت کے لیے علی گیلانی کے گھر پہنچے تو بھارتی فورسز نے انہیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ علی گیلانی کے گھر پر فورسز کا محاصرہ ہے ۔ فورسز اہلکاروں نے میر واعظ اور یاسین ملک کو کافی دیر تک گھر کے باہر کھڑے رکھا اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی جنہوں نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ اسی دوران سید علی گیلانی فورسز کا محاصرہ توڑتے ہوئے گھر سے باہر آ گئے اور یاسین ملک اور میر واعظ سے ملے ۔ گھر کے باہر مختصر میٹنگ میں بھارت کے خلاف عوامی احتجاج کے نئے مرحلے کی حکمت عملی طے کی گئی ۔ حریت رہنماوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں چھ سالہ بچی کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کشمیر سے فوری فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق آزادی پسند رہنماوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج شروع کیا اور تاہم فورسز کی بھاری جمعیت نے ان رہنماوں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题