صحت کے شعبہ میں جاری اقدامات عام مریضوں تک بلاتعطل پہنچنے چاہیںکمشنر سلوت سعید

Published on March 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

کمشنر سلوت سعید بغیر اطلاع اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال پہنچ گئیں ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کمشنر سلوت سعید بغیر اطلاع اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال پہنچ گئیں۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ،لیبارٹری،بلڈ بینک سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ اور لواحقین کے بیٹھنے کے نامناسب انتظامات اور پارکنگ کی صورتحال پرسوموار کو اجلاس بھی طلب کرلیا۔انہوں نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے مریض کی شکایت پر علاج معالجہ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک اور صفائی کا معیار دیکھا۔انہوں نے ایکسرے روم سمیت دیگر شعبوں کے باہر ویٹنگ میں بیٹھے مریضوں سے گفتگو کی اور ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کو علاج معالجہ کی تیز رفتار اور جدید طبی سروسز کی فراہمی کی تاکیدکی۔انہوں نے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر کو مریضوں کے علاج معالجہ میں لیت ولعل پر شوکاز دینے کا حکم دیا اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں جاری اقدامات عام مریضوں تک بلاتعطل پہنچنے چاہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں ومراکز صحت کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes