بچےقوم کے معمار اور ملک کے روشن مستقبل ہیں پرنسپل وحید خاں یوسفی

Published on March 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

ہمیں اپنے اپنے کلچر کو پرومٹ کرنا اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے میاں مجتبٰی شجاع رحمن
لاہور (یواین پی )اردو کا محاورہ ہے کہ خدا انکی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں اسی طرح کا ایک اور مقولہ ہے کہ ہمت مرداں مدد خدا۔ انسان محنت کرے تو کونسی چیز ہے جو حاصل نہیں ہو سکتی کامیابی و منزل محنت کی بدولت ہی ملتی ہیں ان محاورں کی عملی شکل دی ہے شمالی لاہور شاد باغ کے دی لسک سکول نے۔ سالانہ رزلٹ پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کے موقع پرطلباء کی بہترین پرفارمنس. کامظاہرہ کیاپروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا حافظہ محمد عبداللہ وحید جبکہ اردو میں بسمہ اقبال ترجمہ کیا اور انگریزی میں ریجہ عبدالرحمن نے ترجمہ کیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت طیب ادریس نےحاصل کی جبکہ کمپیئرنگ مس کشف اور مس شمائلہ فاروق نے سر انجام دئیے مس شمائلہ فاروق اور مس کشف نے مہمان کو خوش آمدید کیا اور ان کا تعارف پیش کیا مہمان خصوصی سابق وزیر میاں مجتبٰی شجاع رحمن۔ ڈائریکٹر جی سیکرٹری پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن امتیاز شوکت۔ چیف ایگزیکٹو نالج ہوم گروپ آف سکول رفیق خالد ۔ پرنسپل شاد پبلک ہائی سکول وحید شاہ۔پرنسپل گرائمر فاونڈیشن سکول بابر جمیل۔جنرل کونسلر یو سی 26 شاھد اقبال بٹ ۔جنرل کونسلر یو سی 26 حاجی مشتاق احمد ۔ جنرل کونسلر یو سی 26 چوہدری اشرف۔ چیرمین یو سی 26 جاوید اقبال خاں۔پرنسپل کشمیر ماڈل سکول سید حارون شاہ ۔ڈائریکٹر رکن گرائمر سکول حافظ زبیر۔ عقیل بٹ ۔ چیف ایگزیکٹو ای ڈی ایس ہائی سکول رفیق بٹ تھے مہمان خصوصی میاں مجتبٰی شجاع رحمن نے سکول کی پرفارمنس سکول انتظامیہ اور اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہ کہ آج کے بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہے آج کے پروگرام مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سکول پرنسپل وحید خاں یوسفی صاحب نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ ہمیں اپنے اپنے کلچر کو پرومٹ کرنا ہے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ آج ہر میدان میں ہماری بیٹیاں کام کر رہی ہیں۔آج کی عورت مردوں سے کم نہیں ہیں۔آج پر فیلڈ میں عورت مرد سے پیچھے نہیں ہے۔ آج جس طرح بچوں نے پاک فوج اور مختلف سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔قابلِ ستائش ہے ۔مس کشف نے سکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ طلباء کا رزلٹ 99 فیصد رہا اس موقع پر پلے گروپ تا پریپ کلاس کے چھوٹے بچوں نے ٹیڈی بئیر رولی پولی پیش کرکے داد سمیٹی دوسری جانب پرفارمنس کرتے ہوئے 1 کلاس تا 10 تک کے طلباء و طالبات نے مل کر ٹبیلو پیش کئے بچوں نے پنجابی۔ سندھی۔ بلوچی ۔پشتو۔ کشمیری ۔خیبر پختونخواہ کلچر کیساتھ عسکری ڈریسنگ میں جنگی ترانوں پر بہترین پرفارمنس دی جس پر والدین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے. بچوں کے رزلٹس اناؤنسمنٹ کے موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ دی لسک سکول شمالی لاہور شاد باغ کے بہترین سکولوں میں شمار ہوتا ہے اور سال کے بعد بہترین رزلٹ کی صورت میں بچوں کے بہترین رزلٹس سامنے آتے ہیں . پرنسپل سکول وحید خاں یوسفی اور ٹیچرز نے والدین کو بچوں کی کامیابی پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ اکرام کیجانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کے معمار اور ملک کے روشن مستقبل ہیں اور انکی بہترین تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اساتذہ کیساتھ والدین پر بھی برابر آتی ہے.ڈسپلن، نظم و نسق اور تدریس کے بعد بچوں کے بہترین رزلٹس میں سکول کیساتھ والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے جس کے بعد طلباء اچھی اور قابل قدر پرفارمنس دیتے ہیں. سکول کے پرنسپل وحید خاں یوسفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیچرز جن میں مس صبا ۔ مس وسیم ۔ مس ثمرہ۔ مس عائشہ۔مس ارم ۔ مس اقراء۔ مس معظمہ۔ مس نیلم وسیم ۔ مس نبیلہ ۔ مس ثمرین۔ مس ثوبیہ ۔ مس ثناء۔ مس شمائلہ فاروق۔ مس شمائلہ توفیق۔ مس لائبہ۔ مس ثنینہ۔ جس طرح ہمارے سکول کا رزلٹ 99 فیصد رہا اس میں سب سے زیادہ محنت ہمارے سکول کی سب ٹیچرز کی ہے میں دلی طور کو سب ٹیچرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آئندہ بھی سب ٹیچرز اسی محنت اور لگن سے بچوں پر محنت کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme