ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ

Published on March 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاکر صحت کی دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں جاری پینٹ کے کام کو بھی دیکھا۔انہوں نے 8 بیڈڈ ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا اورتمام تر طبی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog