پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے وفود کے تبادلوں پر زور دیا ہے تیونس سفیر برہان الکامل 

Published on March 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی)تیونس کے سفیر برہان الکامل نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے وفود کے تبادلوں پر زور دیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پوٹینشل سے بہت کم ہے جس میں اضافہ کیلئے تاجروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سیاحت، کلچر، اطلاعات اور صنعتی تعاون کیلئے کئی معاہدے موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا ممبر ہونے کے باعث دونوں ملکوں کیلئے تعاون کے کئی راستے موجود ہیں جبکہ پاکستانیوں کو تیونس کیلئے ویزے کی بھی سہولت میسر ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے دونوں برادر ملکوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے مواقعوں کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی حجم کو کم از کم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیونس سے الیکٹریکل مصنوعات کے علاوہ کھالیں اور چمڑہ درآمد کرتا ہے جبکہ ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی وسیع رینج تیونس کو برآمد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تیونس کے سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ اُن کے دورے سے انھیں تیونس کیلئے فیصل آباد کے برآمدی پوٹینشل کو دیکھنے اور سمجھنے میں مدد ملے گی۔ 
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy