ملاوٹی مصالحہ جات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

پکا نارائن کوٹ بصیر پور میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا مصالحہ چکی پر چھاپہ، 290 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط کرلی گئیں
اوکاڑہ(یواین پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے علاقے بصیر پور پکا نارائن کوٹ میں مصالحہ چکی پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ ورکنگ ایریا میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ مرچوں کی مزید جانچ کیلیے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ملاوٹی مرچوں کا استعمال معدے میں تیزابیت اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme