کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں؛محکمہ زراعت پنجاب

Published on June 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ ماہ جون ا ور جولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمیابی کی وجہ سے کماد کی فصل متاثر ہوسکتی ہے نیز کماد کی فصل کو سال میں اوسطاً 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر موسمی شدت اور فصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ اپریل میں تین ہفتے، مئی تااگست تک ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبرسے اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی دینے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes