ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کی جگہوں پر پانی کی فراہمی و دیگر مطلوبہ انتظامات کو مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ مرزا ناصر علی

Published on September 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ مرزا ناصر علی نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی، صفائی ستھرائی، ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کی جگہوں پر پانی کی فراہمی و دیگر مطلوبہ انتظامات کو مکمل کریں۔ انہوں نے تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء4 کرام و رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران مذھبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن قائم رکھنے کیلئے ضلع کے تمام محکموں کے ساتھ مربوط رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹھٹہ حسیب افضل بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شیعہ علماء4 کونسل ٹھٹھہ کے صدر جاوید شاہ، سید نادر شاہ امیرخانی سمیت دیگر فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء4 کرام اور نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران کو کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کی جگہوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی ضروری مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطلوبہ ضروریات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ کے متعلق ایک آٹھ رکنی ضلعی امن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے مربوط رابطے میں رہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر میڈیکل کیمپس قائم کرکے ایمبولیس سمیت ڈاکٹرز و ضروری عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں انہوں نے مزید بتایا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے دن سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگور صورتحال پیدا نہ ہو سکے۔ انہوں نے پولیس اور رینجرز کے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام شہروں میں مشترکہ طور پر ماتمی جلوس کی گذرگاہوں اور امام بارگاہوں کا دورا کرکے خفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے عشرے کے دوران بلا تعطیل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کریں اور ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر بجلی کی تاروں کو بھی ٹھیک کریں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں بھی محرم الحرام کے انتظامت کے حوالے سے اجلاسز طلب کریں اور کنٹرول رومز قائم کرکے تمام محکموں سے گہرے رابطے میں رہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ حسیب افضل بیگ نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں، اس ضمن میں ضلع کے تمام پولیس افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر واقع ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے دوران 2000 پولیس اہلکار اور 27 سے زائد پولیس موبائلز سمیت حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پرنٹ میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کا مسودہ حکومتی حلقوں میں زیرِ گردش ہے سید محمود عالم شاہ 
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے سیکرٹری اطلاعات سید محمود عالم شاہ نے نون لیگ حکومت کی جانب سے نئے کالے قوانیں کے ذریعے میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور پارلیمان کو اعتماد میں لیئے بغیر اقدامات لمحہ فکریہ ہیں۔ پاکستان پرنٹ میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کا مسودہ حکومتی حلقوں میں زیرِ گردش ہے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری نے مزکورہ میڈیا کے قوانین کو سابق آمر ایوب خان کی جانب سے ساٹھ کی دہائی مین نافذ کردہ کالے قانون پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈینیشن کا چربہ قرار دیا ہے۔ پی پی پی ٹھٹھہ رہنما نے مزید کہا ہے کہ کسی صورت ایسا قانون نافذ ہونے نہیں دے گی جو آزادی صحافت پر قدغن ہو۔ انہوں نشاندہی کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے ضیاء4 رِجیم اور اْس کے پیش رو آمروں کی جانب سے پریس کی آزادی کے خلاف بنائے گئے قوانین کو اٹھا کرپھینک دیا اور 80ع کی دہائی میں پرنٹ میڈیا کو نئی وسعتی دیں اور مذکورہ قوانین کے خلاف ان کی مزاحمت کی حمایت کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا کے متعلق کسی بھی قانونسازی سے پیشتر تمام اسٹیک ہولڈرز اور پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جائے گی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو اور ٹاون کمیٹی گھارو کے چیئرمین عثمان کمھار کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو اور ٹاون کمیٹی گھارو کے چیئرمین عثمان کمھار کی مبینہ کرپشن کے خلاف مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنما وں نے احتجاجی مظا ہرا کرکے نیب سے کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے پی ٹی آئی ، ایس یو پی ، ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے رہنماوں مصطفیٰ چانڈیو ، عمران خشک ، جمیل سموں ، اشرف ملاح ، موسیٰ چانڈرو ، بشیر جو کھیو کی سربراہی میں مختلف سیاسی سماجی رہنماوں نے پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی سے وابسطہ ضلع کونسل کے چیئرمین غلام قادر پلیجوسنیٹر سسئی پلیجو اور گھارو ٹاون کمیٹی کے چیئرمین عثمان کمھار نے سرکاری ارازضی کو فروخت کرکے ناجائز طریقہ سے کروڑو ں روپے کی جائداد نبائی ہے انھوں نے اقتدار کا ناجائز فوائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، حکومت سندھ نے ایک پلانگ کے تحت نیب کو ختم کرکے ضلع ٹھٹھہ میں ہونیوالی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے ٹھٹھہ ضلع اور ٹاون کمیٹی گھارو میں برائے نام کے ترقیاتی کام مکمل ہو ئے ہیں لیکن ترقیاتی کاموں کی مد میں ملنے والی کروڑوں روپے کی بجٹ باپ بیٹی اور ان کا سیکریٹری بنا بیٹا ٹاون کمیٹی کا چیئرمین گھر بیٹھا عوام کا کروڑوں روپے ہڑپ کرنے لگا ہے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر پی پی پی رہنماوں کے سخت نعرے بازی کی اور نیب سے مطا لبہ کیا ہے کہ عوا کا کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے ٹھٹھہ کے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس کی جائے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزاحمت کرنے پہ ڈاکوؤں نے تاجرزخمی کردیا
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی میں کیلے کے تاجر حنیف میمن اور نوید اقبال سے دن دہاڑے ڈکیٹی کی کوشش ، لوٹ مار کرنے والے ڈاکوں سے مزاحمت کرنے پر کیلے کا تاجر نوید اقبال سخت زخمی ، کراچی اسپتال منتقل ، دونوں ملزمان گرفتار، اس ضمن میں مکلی کی سوسائٹی کے علاقے میں دو مسلحہ افراد نے کیلے کے تاجروں حنیف میمن اور نوید اقبال کو اغوا کرنے اور نقدی لوٹنی کی کوشش کی تاہم تاجروں کی مزاحمت کرنے کے باعث مسلحہ افراد نے ایک تاجر نوید اقبال کر زخمی کرکے فرار ہوگئے پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوں کاپیچھا کرتے ہوئے مکلی کے قریب درگاھ محمد علی شاھ سے الحاق جھنگل میں ڈاکوں کا گھیراو کیا تاہم ڈاکوں اور پولیس کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہو گیا اور سخت فائرنگ کے بعد پولیس نے دو مسلحہ ڈاکوں کامران اور توفیق چنہ کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق سکھر سے بتا یا جاتا ہے ، جبکہ واقعے میں زخمی تاجر نوید اقبال کو علاج اور مصالج کیلئے کراچی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes