پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے، محکمہ زراعت پنجاب

Published on July 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اس کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ قریبا 1 لاکھ 11 ہزار 432 ایکڑ ہے۔پاکستان میں آم کی مجموعی پیداوار میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ آم کے باغات کی نگہداشت اور جدید پیداواری تیکنالوجی کے استعمال سے آم کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتا ہے۔زرعی ماہرین نے کہاکہ جب آم کا پھل در خت پر پک کر تیا ر ہو جا ئے تو اس کی پختگی کو جانچنے کیلئے کچھ مشاہداتی اور سائنسی عوامل پر انحصار کیا جاتا ہے جس میں آم کے کندھوں کے مکمل ابھار، قسم کے مطابق شکل و صورت اور آم کے اندر شکر کی مقدار کو شناخت کرنا ہے۔جب پھل میں مٹھاس یا شکر کی مقدار 10 سے 12 ڈگری برکس ہو جائے تو آم کا پھل برداشت کے قابل ہو جاتا ہے۔ اس مرحلہ پر آم کو درخت سے توڑ لیا جائے تو پکنے پر آم کی تمام خصوصیات بہتر طور پر نمایاں ہوتی ہیں۔ اگر آم کو برآمد کرنا مقصود ہو تو پھر شکر کی مقدار 8 سے 10 ڈگری برکس ہونی چاہیے کیونکہ اس سے آم کے پھل کی بعداز برداشت زندگی بڑھ جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog