اوکاڑہ ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

Published on July 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اوکاڑہ(شیخ ندیم شیراز) ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیے دریائے راوی پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے، جبکہ متاثرین کے انخلاء کےلیے کشتیاں بھی پہنچا دی گئی۔ ریسکیو 1122 دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گوگیرہ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا۔ جبکہ سیلاب آنے کی صورت میں لوگوں کے انخلاء کےلیے ٹھٹھ بھٹیاں کے مقام پر کشتیاں بھی پہنچا دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں جندراکہ بند کا بھی دورہ کرتے ہوئے دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ نے ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes