متوازن بجٹ وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کاآئینہ دارہے۔کامران مائیکل

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

Kamran

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ متوازن بجٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کاویژن کاآئینہ دارہے،اگربجٹ کو معیشت کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا کہا جائے توبیجانہ ہوگا ۔وفاقی بجٹ میں ہرطبقہ کی ضروریات کاخیال رکھنا خوش آئند ہے۔اپوزیشن والے یادرکھیں وہ تمام تر کوشش کے باوجود بجٹ کے اعدادوشماربارے عوام کوگمراہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے بہتربجٹ نہیں بنایاجاسکتاتھا۔وزیراعظم میاں نوازشریف کوعوام کی پریشانیوں کاادراک اوراحساس ہے اوروہ انہیں دورکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت کومضبوط معیشت کیلئے سخت فیصلے کرناپڑرہے ہیں مگر کچھ غیرسنجیدہ عناصر کوصرف ہرمثبت کام کیڑے نکالنا سکھایاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزیدکہا کہ لاہورسے کراچی موٹروے کی تعمیر کافیصلہ ایک انقلابی قدم ہے ،اس کی تکمیل سے قومی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کوتقویت ملے گی ۔ماضی میں بھی ترقی دشمن عناصر کی طرف سے لاہور اسلام آباد موٹروے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا مگر پچھلے کئی برسوں سے ٹریڈرزسمیت مختلف طبقات اس شاہراہ سے مستفیدہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی بیجاتنقید ہمیں تعمیر وطن سے نہیں روک سکتی ۔اپوزیشن کیلئے بیرون ملک سے بنابنایا ایجنڈا آتا ہے جبکہ ہم اپنے قومی ایجنڈے پرکاربندہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خوابوں کوشرمندہ تعبیر اوران کے روشن مستقبل کی تدبیر کرناہمارے نزدیک سیاست نہیں بلکہ عبادت ہے۔ متوازن بجٹ نے اپوزیشن پر سوگ طاری کردیا ہے جبکہ عوام خوش اورپرجوش ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes