چین اور سری لنکا کے مابین تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں، وزیر اعظم سری لنکا

Published on April 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناورد نا نے اپنے دورہ چین کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ہفتہ کے روز سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سری لنکا کے عوام کے ساتھ دیوار چین پر کھڑا ہونے کے اس احساس کو بانٹیں گے جو انہیں چین میں حاصل ہوا ۔ دورے کے دوران انہوں نے چین کے جنوبی صوبہ یون نان کے دیہی علاقوں میں پائے جانے والی چینی جدیدیت کی ترقی کا مشاہدہ کیا اور چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ “رائس اینڈ ربڑ معاہدے” سے لے کر “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کی مشترکہ تعمیر تک، گزشتہ 60 سالوں میں چین اور سری لنکا کے مابین تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔دنیش گنا ورد نا نے مغرب کی نام نہاد “قرض کے جال” کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ہمیشہ چین پر بھروسہ اور اس تعلق کا احترام کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes