اوکاڑہ انسداد ڈینگی کے اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے;ڈپٹی کمشنر

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی کاوشوں کو تواتر سے جاری رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہےتمام سرکاری ادرے اور سول سوسائٹیاں انسداد ڈینگی کا حصہ بنیں اپنے دفاتر اور گھروں کی صفائی ستھرائی پر بھرپور توجہ دینا بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 14اگست کو تمام محکموں کا وزٹ کروں گا تاکہ وہاں سرویلنس اور صفائی ستھرائی کا پتہ لگ سکے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ حافظ محمدعبد اللہ،سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغرعلی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ویکٹر سرویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی سرگرمیوں اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں اجلاس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ڈاکٹر نوید حفیظ،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی،ڈاکٹر عادل رشید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy