شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

Published on September 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

کراچی (یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیتی انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب کو ایشیاکپ کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔دونوں کے درمیان نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme