رسولِ اکرمؐ کی باطنی حقیقت جاننا ہم سب پر فرض ہے، سلطان العاشقین

Published on October 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

حقیقت محمدیہؐ سے آگاہی کے بعد ہی آپ کے حقیقی مقام سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔
لاہور(یو این پی) مانگا منڈی، بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے جشنِ عید میلادالنبیؐ کے مبارک ترین موقع پر خصوصی طور پر پیغام جاری فرمایا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمدؐ کی باطنی حقیقت جاننا سب پر فرض ہے۔ حقیقت محمدیہؐ سے آگاہی کے بعد ہی ایک شخص آپؐ کی شان اور اللہ کے ہاں آپؐ کے مقام سے صحیح طور پر آشنا ہوسکتا ہے۔ آپ نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ فرمایا کہ ولادت نبویؐ کی خوشی نہ صرف اللہ تعالیٰ نے منائی بلکہ دور نبوت، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور تبع تابعین کے دور میں بھی عید میلادالنبیؐ منائی گئی۔ حضور نبی اکرمؐ کا ذکر تو خود اللہ پاک ہمیشہ سے بلند فرما رہا ہے اور فرماتا رہے گا۔ امت مسلمہ کو جشنِ عید میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام سے منانا چاہیے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog